Font by Mehr Nastaliq Web

کرے گا اور کوئی وصف کیا نورِ محمد کا

تنویر نارنولی

کرے گا اور کوئی وصف کیا نورِ محمد کا

تنویر نارنولی

MORE BYتنویر نارنولی

    دلچسپ معلومات

    کرے گا اور کوئی وصف کیا نورِ محمد کا

    کرے گا اور کوئی وصف کیا نورِ محمد کا

    کہ قرآں میں ثنا خواں ہے خدا نورِ محمد کا

    وہ ہے اللہ اکبر مرتبا نورِ محمد کا

    ادب سے نام لیتا ہے خدا نور محمد کا

    جسے دیکھو وہی ہے مبتلا نور محمد کا

    جسے دیکھو وہی ہے شیفتا نور محمد کا

    نہ کیوں سو جاں سے میں قربان ہوں نور محمد پر

    ازل سے دل فدائی ہے مرا نورِ محمد کا

    منور کیوں نہ ہو دل نور حق سے سننے والوں کا

    جہاں جس بزم میں ہو تذکرہ نورِ محمد کا

    اسی کا تذکرہ کرتے ہیں سب عرشی ہوں یا فرشی

    دو عالم میں ہے چرچا جابجا نورِ محمد کا

    وہیں منہ سے مرے بے ساختہ صلی علیٰ نکلا

    کہیں بھی ذکر میں نے گر سنا نورِ محمد کا

    بنا کر آپ کی صورت ہوا ہے آپ ہی شیدا

    خدا صل علیٰ صل علیٰ نورِ محمد کا

    مہ و خورشید کی تنویرؔ دیکھی بھی ضیا تم نے

    ذرا سا پڑ گیا ہے پرتو انور محمد کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے