Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث_اعظم بھی ہیں

عزیزالدین رضواں قادری

ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث_اعظم بھی ہیں

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    اے دل مضطرب غم نہ کر صبر کر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    رات کا وقت ہے راستہ پر خطر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    بندگی کے لیے ایسی نسبت ملی

    جاس کی ہر اک کڑی عرش سے جا ملی

    کتنے خوش بخت ہیں نسبتی راہبر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    ہم پہ اللہ محمدؐ کا احسان ہے

    اپنی نسبت ہی بخشش کا سامان ہے

    مسکراتے گزر اے مرے ہم سفر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    سر پہ رب العلیٰ قلب میں مصطفیٰ

    آگے پیچھے ہمارے ہیں کل اولیا

    کیوں نہ ہو اب زباں پر یہ شام و سحر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    خوش نصیبی ہماری ذرا دیکھیے

    کلمۂ طیبہ کی ضیا دیکھیے

    بزم والو کرو شکر آٹھو پہر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    اہل نسبت جو ہیں سب کا ایمان ہے

    غوث و خواجہ کا ہم پہ احسان ہے

    کیوں کہ دل مطمئن پر سکوں ہے نظر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    صرف اتنی ہے رضواںؔ حقیقت میری

    ناز کرتی ہے نسبت پہ قسمت میری

    خادم غوث و خواجہ ہوں کاہے کا ڈر

    ساتھ خواجہ بھی ہیں غوث اعظم بھی ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے