Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مری نظر میں ہے روضہ ترا غریب_نواز

کامل شطاری

مری نظر میں ہے روضہ ترا غریب_نواز

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    مری نظر میں ہے روضہ ترا غریب نواز

    نگاہ شوق ہے قبلہ نما غریب نواز

    ترا وجود ہے جان بہار گلشن چشت

    تجھی سے نکہت ہر گل ہے یا غریب نواز

    رسولؐ حق کی عطا اور تم عطائے رسول

    جو تم ملے تو سبھی کچھ ملا غریب نواز

    تمہارے در سے ہزاروں غریب پلتے ہیں

    تمہارے کوچے کی ساری فضا غریب نواز

    تمہارا درد ہے سرمایۂ حیات مرا

    خدا کرے کہ یہ ہو لا دوا غریب نواز

    بحق خواجۂ عثماں ادھر بھی چشم کرم

    تمہارے در کا ہوں میں بھی گدا غریب نواز

    سمجھ میں آئے گا امداد کیسے ہوتی ہے

    ذرا تڑپ کے پکارو تو یا غریب نواز

    ضیا ہیں شمع رسالت کی نام کچھ بھی سہی

    مجھے تو ایک ہیں غوث الوریٰ غریب نواز

    حضورؐ آپ کا ایسا بھی اک غلام سہی

    نباہ دیکھیے کاملؔ کو یا غریب نواز

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عقیل اور شکیل وارثی

    عقیل اور شکیل وارثی

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 170)
    • Author : Meraj Ahmed Nizami
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے