خوشی سے اپنے جامے میں نہیں پھولے سماتے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
خوشی سے اپنے جامے میں نہیں پھولے سماتے ہیں
بفضل حق تعالیٰ آج ہم اجمیر جاتے ہیں
نہیں محروم وہ رہتے یقین اب ہو گیا دل کو
تعشق جن کو ہوتا ہے اسے خواجہ بلاتے ہیں
نہیں ہوتے مشرف وہ ہی خواجہ کی زیارت سے
دلوں میں جن کے خطرے اور اندیشے سماتے ہیں
وہ سن لیتے ہیں خواہش درد مندان محبت میں
جنہیں ہوتی ہے الفت آپ خود ان کو بلاتے ہیں
نظر آتا ہے شاید فجرؔ دیکھو روضۂ حضرت
اٹھو رہبر تمامی انگلیوں سے کچھ بتاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.