رقم ہو کب صفت تیری معین_الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-بھارت)
رقم ہو کب صفت تیری معین الدین اجمیری
وہ عالی شان ہے تیری معین الدین اجمیری
تیرے دربار جو آئے مطالب سارے لے جائے
سخی سرکار ہے تیری معین الدین اجمیری
زمین و آسماں تیرا مکین و لا مکاں تیرا
فلک پر دھوم ہے تیری معین الدین اجمیری
ترے دریائے وحدت میں جہاز اور بیڑا کب اٹکا
تو کشتی پار کر میری معین الدین اجمیری
بیاں کب کر سکوں تیرا کہاں مقدور ہے میرا
جہاں میں دھوم ہے تیری معین الدین اجمیری
تو ہے مقبول اللہ کا پیارا ہے محمدؐ کا
بیاں کیا ہو صفت تیری معین الدین اجمیری
پیاسے جتنے آتے ہیں وہ سب سیراب ہوتے ہیں
عجب جود و سخا تیری معین الدین اجمیری
زباں پر نام ہے تیرا فلک پر حور و غلماں کے
سبھی ہیں یاد میں تیری معین الدین اجمیری
زباں پر نام ہے تیرا فلک پر حور و غلماں کے
سبھی ہیں یاد میں تیری معین الدین اجمیری
خط ھٰذا حبیب اللہ و مات فی حب اللہ
لکھا ماتھے پہ ہے تیری معین الدین اجمیری
علاؤالدین نظام الدین فرید الدین قطب الدین
وہ ذات پنجتن تیری معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.