خواجۂ_عثماں کے پیارے خواجۂ_ہندالولی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر۔راجستھان)
خواجۂ عثماں کے پیارے خواجۂ ہندالولی
فاطمہ زہرہ کے جانی ہو تمہیں جان علی
یا خواجۂ ہندالولی تو بڑا غریب نواز ہے
تو ولیٔ ہند ہے برملا تجھے کہتے ہیں شہ اؤلیا
ترے در کے ہم بھی فقیر ہیں دے ہمیں بھی صدقہ حسین کا
یا خواجۂ ہندالولی
جسے چاہا در پہ بلا لیا جسے چاہا اپنا بنا لیا
جسے چاہے جیسے نواز دے یہ تری نگاہ کی بات ہے
یا خواجۂ ہندالولی
ہوئے تیرے فیض سے اولیا گنج شکر صابر پیا
جو نظامؔ خسروؔ ولی بنے مرے خواجہ فیض ہے آپ کا
یا خواجۂ ہندالولی
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 178)
- Author : Meraj Ahmed Nizami
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.