یہ دے دینا خبر باد_صبا اجمیر والے کو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
یہ دے دینا خبر باد صبا اجمیر والے کو
کہ کرتا یاد ہے اک مبتلا اجمیر والے کو
امام اؤلیا شیخ الوریٰ اجمیر والے کو
زمانہ کہتا ہے نام خدا اجمیر والے کو
علی کی بو بھی ہے رنگ نبی خو تھے عثماں بھی
جبھی تو پیار کرتا ہے خدا اجمیر والے کو
مداوا ہو نہیں سکتا میرے درد محبت کا
مگر معلوم ہے اس کی دوا اجمیر والے کو
خدا سے مانگنے والے یہیں سے مانگ لیتے ہیں
خدائی اس نے کر دی ہے عطا اجمیر والے کو
چلی آتی ہے خاک پاک سے خوشبو مدینہ کی
مبارک قرب محبوب خدا اجمیر والے کو
کبھی بھٹکا نہیں وہ منزل مقصود تک پہنچا
بنایا جس نے اپنا رہنما اجمیر والے کو
توجہ خاص رہتی ہے غلام بوالعلائی پر
پسند آیا حسن اگر اجمیر والے کو
اگر مسعودؔ موقع خواب ہی میں مجھ کو مل جائے
سناؤں شام غم کا ماجرا اجمیر والے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.