بخوبی مہر_تاباں ماہ سے تا_بہ_ماہی ہو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)
بخوبی مہر تاباں ماہ سے تا بہ ماہی ہو
بڑا کیا اس سے رتبہ ہو کہ محبوب الٰہی ہو
قیامت تک نہ اس کی کشتئ دل کو تباہی ہو
کہ جس کا ناخدا الطاف محبوب الٰہی ہو
کرے کیوں کر نہ سجدہ تجھ کو اک عالم تعشق سے
بسمت فرق محبوبی جو ایسی کج کلاہی ہو
قیامت کو کریمی کی کھلے گی ماہیت اس کی
کہ جس کے دل میں عشق پاک محبوب الٰہی ہو
ڈریں کیوں عشق بازی سے فخر کے چاہنے والے
نظام الدین نصیرالدین کی جس کو رہنمائی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.