بہار_باغ_جنت ہے بہار_روضۂ_صابر
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابر پاک حضرت علی احمد (کلیر۔اترا کھنڈ)
بہار باغ جنت ہے بہار روضۂ صابر
جوار عرش اعلیٰ ہے جوار روضۂ صابر
یہاں بے پردہ اللہ و نبی کی دید ہوتی ہے
ہمیں مکہ مدینے ہے دیار روضۂ صابر
زمیں کلیئر کی روضہ کی فضا پر ناز کرتی ہے
فلک ہوتا ہے پھر پھر کر نثار روضۂ صابر
یہاں پر مردہ دل آکر حیات تازہ پاتا ہے
بہار جاوداں ہے ہمکنار روضۂ صابر
رہے رنگیں چمن خون شہیدان محبت سے
سدا پھولے پھلے یہ لالہ زار روضۂ صابر
بناؤں غازہ رخسار ایماں خاک کلیئر کی
مری آنکھوں کا سرمہ ہو غبار روضۂ صابر
تصور سے نظر میں کوندتی ہیں بجلیاں بیدمؔ
عجب پر نور ہیں نقش و نگار روضۂ صابر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.