Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

نا معلوم

علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    سبھی خوش ہیں خدائی بھی خدا بھی

    لڑکا ہے خدا کے گھر کا لڑکی ہے نبی کے گھر کی

    وہ ارض و سما کا مالک وہ ملکہ بحر و بر کی

    زمیں رقصاں ہے رقصاں آسماں بھی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    بولا یہ خدا ہر جانب رحمت کی گھٹا برسے گی

    جو بغض سے بنجر ہوگی بس وہ ہی زمیں ترسے گی

    اٹھو جبرئیل کر دو یہ منادی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    بارات چلی حیدر کی رحمت کے سائے سائے

    بارات کی آگے دیکھو ہر کوئی خوشی میں گائے

    نبی سارے چلے بن کر باراتی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    حیدر ہیں کلہ ایما اور کلہ عصمت زہرا

    اس سر پہ وفا کا صحرا اس سر پہ حیا کہ صحرا

    یہ شہزادہ اور وہ شاہ زادی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    قدرت کی طرف سے ان کو ابھی تحفے اور ملیں گے

    کل ان کے حسیں آنگن میں دو اصلی پھول کھلیں گے

    حسیں شجرے جنہیں دیں گے سلامی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    دولہا کے روپ میں پیارے علی ابن ابی طالب ہیں

    تھا باپ بھی سب پہ غالب یہ بھی کل غالب ہیں

    یہ داماد نبی ہیں اور وہ سمدھی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    کیسے ہو بیاں وہ منظر جب ختم ہوئی سب رسمیں

    کونین کی ہر شے گو ہر کہتی تھی کھا کر قسمیں

    مبارک ہو مبارک ہے یہ شادی

    علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    امجد صابری

    امجد صابری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے