مبارک ہو شہ_جیلاں کے آنے کی خبر آئی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوثِ پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مبارک ہو شہ جیلاں کے آنے کی خبر آئی
خبر کے ساتھ ہی موج کرم بھی جوش پر آئی
ابھی رستے میں تھے آقا کہ رحمت کی سحر آئی
سلامی کے لئے ساری خدائی جھوم کر آئی
جو آئے غوث تو بغداد میں جنت اتر آئی
ترس کھا کر ضعیفہ پر جناب غوث اعظم نے
کیا احساں یہ بڑھیا پر جناب غوث اعظم نے
بھروسہ کر کے مولیٰ پر جناب غوث اعظم نے
نظر ڈالی جو دریا پر جناب غوث اعظم نے
تو بارہ سال کی ڈوبی ہوئی کشتی ابھر آئی
اٹھے آقا تو آیا زلزلہ دنیائے باطل میں
بہت اونچا ہے ان کا مرتبہ ارباب کامل میں
بسا لے تو بھی ان کی یاد واعظ خانۂ دل میں
پکارا میں نے جب محبوب سبحانی کو مشکل میں
تو رحمت ہر طرف انگڑائیاں لیتی نظر آئی
- کتاب : Zahid Nazan Qawwal, Part 1 (Pg. 5)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.