اک اک ولی رہین_کرم غوث_پاک کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
اک اک ولی رہین کرم غوث پاک کا
ہے سب کی گردنوں پہ قدم غوث پاک کا
منکر نکیر کا ہمیں خدشہ ذرا نہیں
پاتے رہے ہیں درس جو ہم غوث پاک کا
بیت آج دینے پہ آیا ہے مانگ لو
کھلتا ہے آج باب کرم غوث پاک کا
امت کے حق میں ان کی سفارش نجات ہے
کرتے ہیں پاس شاہ امم غوث پاک کا
معراج اس کی رفعت کون و مکاں نہیں
ہوگا بلند اور علم غوث پاک کا
مجھ کو نہیں ہے نقش سلیماں کی آرزو
ہے لوح دل پہ نقش قدم غوث پاک کا
طے ہو نصیرؔ جادۂ ہستی کا یوں سفر
پیرو رہوں قدم بہ قدم غوث پاک کا
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 330)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.