Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیسے بیاں ہو وصف_رسالت_مآب کا

طفیل احمد مصباحی

کیسے بیاں ہو وصف_رسالت_مآب کا

طفیل احمد مصباحی

MORE BYطفیل احمد مصباحی

    کیسے بیاں ہو وصف رسالت مآب کا

    دنیائے رنگ و بو کے حسیں انتخاب کا

    روح الامین مشرق و مغرب کھنگال کر

    بولے نہیں جواب ہے اس لا جواب کا

    لطف و کرم کی بوند سے چھڑکاؤ کیجیے

    بڑھتا ہی جا رہا ہے دھواں اضطراب کا

    سیراب کر رہا ہے زمانے کی کھیتیاں

    مت پوچھ حال ان کے کرم کے سحاب کا

    قربان جاؤں حسن تدبر پہ آپ کے

    رخ پھیر ڈالا وقت کے ہر انقلاب کا

    آ جائیں مسکراتے ہوئے جب وہ قبر میں

    آسان مرحلہ ہو سوال و جواب کا

    محشر میں ان کے سایۂ رحمت کو دیکھ کر

    دہشت سے چہرہ زرد ہوا آفتاب کا

    ہے جس کے دل میں اشک شہ انبیاء اسے

    محشر کا خوف ہے نہ لحد کے عذاب کا

    نام و نمود فن کا ذریعہ نہ سمجھو تم

    ہے قصد میرا نعت سے کار ثواب کا

    لا ریب صنف نعت نبیؐ کے سبب طفیلؔ

    چہرہ کھلا کھلا سا ہے فن کے گلاب کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے