کر مدح شہ_جن_و_بشر اور زیادہ
کر مدح شہ جن و بشر اور زیادہ
جائے گی تیری فکر نکھر اور زیادہ
جیتا ہوں ترے سایۂ الطاف و کرم میں
سرکار عنایت کی نظر اور زیادہ
ایوان سخن کو مرے کر دیجئے روشن
اے شمع حرم رشک قمر اور زیادہ
کر دیجے دعا اے شہ بطحیٰ کہ ہمارا
اللہ کرے علم و ہنر اور زیادہ
وہ فکر و نظر مجھ کو عطا ہو کہ کہیں لوگ
اللہ کرے فکر و نظر اور زیادہ
احمدؔ تو بصد شوق لٹا اہل ادب میں
توصیف پیمبر کے گہر اور زیادہ
ہر شخص خدا بخش نظر آئے جو ہم میں
پھر کیوں نہ کتابوں کا ذخیرہ ہو میسر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.