تمہاری ذات ہے وہ پاک ذات یا_وارث
تمہاری ذات ہے وہ پاک ذات یا وارث
کہ جس میں سب ہیں خدا کی صفات یا وارث
تمہارا ہاتھ نبیؐ کا ہے ہاتھ یا وارث
تمہاری ذات علی کی ہے ذات یا وارث
کچھ ایسا لگتا ہے اک تیرے ساتھ رہنے سے
کہ جیسے ساری خدائی ہے ساتھ یا وارث
بھٹک رہا تھا سر راہ کاروان حیات
دکھائی تم نے ہی راہ نجات یا وارث
سر نیاز جھکا کر سلام کرتی ہے
دل و نگاہ کی کل کائنات یا وارث
امیدوار ہے اعجازؔ رحمت کا
ادھر بھی ہو نگاہ التفات یا وارث
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 172)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.