تو ہی خاتم_نبوت ہے تو ہی خاتم_رسالت کا
تو ہی خاتم نبوت ہے تو ہی خاتم رسالت کا
خدا سے سلسلہ ملتا ہے جب تیری نجابت کا
نشاں عالم میں قایم ہے تری تعلیم و تلقیں کا
پھریرا اڑ رہا ہے آج تک تیری ہدایت کا
نہ ویسا بن پڑا ہرگز کسی اہل نبوت سے
دکھایا جیسا تو نے راستہ ملک حقیقت کا
دہل اٹھے ہیں دل جس کی صدا سے اہل کثرت کے
بجایا تو نے نقارا جہاں میں ایسا وحدت کا
جھکاتا سب کے آگے سر کو زاہد گر خبر رکھتا
نہ سمجھا کچھ بھی وہ مطلب ترے راز حقیقت کا
جلاتی کیسے ابراہیم کو وہ نار نمرودی
جما تھا نقشہ ان کے سامنے تیری جمالت کا
رہے گا وہ جدا حق سے اسدؔ لا ریب دنیا میں
جو سمجھے گا تجھے منکر محمد کی اطاعت کا
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 12)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.