Sufinama

تو وہ معشوق کہ عاشق ہو یزداں تیرا

افضل وارثی

تو وہ معشوق کہ عاشق ہو یزداں تیرا

افضل وارثی

MORE BYافضل وارثی

    تو وہ معشوق کہ عاشق ہو یزداں تیرا

    واہ کیا حسن اتم اے شہ خوباں تیرا

    خلق عاجز نہ ہو کیوں حق ثنا خوانی سے

    مالک الملک ازل سے ہے ثنا خواں تیرا

    انبیا اور رسل سب ہیں مکرم لیکن

    رتبہ سب سے بڑا ختم رسولاں تیرا

    ذات باری کی تجلی کا سراپا مظہر

    ایک اک جلوۂ حسن رخ تاباں تیرا

    ہادیٔ کون و مکاں کوئی بجز تیرے ہو کیا

    دین تیرا ہے شریعت تیری قرآں تیرا

    اس قدر کامل و اکمل ہے مبارک ہستی

    ہو فقط عارف باللہ ہی کو عرفاں تیرا

    تیرے صدیق و عمر اور وہ عثمان و علی

    سر بہ سر قدسی صفت حلقۂ یاراں تیرا

    سلطنت تیری ہے محیط حد ہر دو عالم

    تو وہ سلطان کہ جبریل ہے درباں تیرا

    سینۂ کفر میں پیوست ہوا تیر قضا

    نعرۂ دعوت حق بر سر فاراں تیرا

    گرمیٔ حشر میں کام آئیں تو بس یہ دونوں

    سایۂ رحمت حق یا سایۂ داماں تیرا

    باعث زینت و زیبائش باغ عالم

    مشک افشاں وہ سیہ گیسوئے پیماں تیرا

    رشک فردوس نہ کیوں کر ہوں فضائیں تیری

    ہے گل تر سے حسیں خار مغیلاں تیرا

    اشرف الخلق ہوا ہے یہ بدولت تیری

    نوع انساں پہ ہے کتنا بڑا احساں تیرا

    کشتیٔ زیست کا رخ موڑ لے جو تو سوئے حرم

    راستہ خود ہی تعین کر لے طوفاں تیرا

    مضطرب یاد میں رہتے ہیں دل و جاں دن بھر

    شب کو سونے نہیں دیتا غم ہجراں تیرا

    چل در شافع محشر پہ بہ عجلت افضلؔ

    ہو وہاں خوب علاج غم عصیاں تیرا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 213)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے