Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا

عبید اعظم اعظمی

اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا

عبید اعظم اعظمی

MORE BYعبید اعظم اعظمی

    اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا

    رتبہ اسے ملا جو محمد کا ہوگیا

    اس کو ہے یہ پتہ جو محمد کا ہوگیا

    اس کا ہوا خدا جو محمد کا ہوگیا

    نیکی کے کاروبار میں آگے گیا ہے کون

    آگے وہی گیا جو محمد کا ہوگیا

    شامل ملے گا بزمِ درودوسلام میں

    اس کا ہے یہ پتہ جو محمد کا ہوگیا

    دل میں ہَوس کا نام و نشاں تک نہیں رہا

    انسان بن گیا جو محمد کا ہوگیا

    جلوے ہزار طرح کے ہیں تو رہا کریں

    اس کو کسی سے کیا جو محمد کا ہوگیا

    پڑھتے رہو درود عبیدؔ اعظم اعظمی

    قد اس کا بڑھ گیا جو محمد کا ہوگیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے