سہارا ہے فقط مجھ کو سہارا شاہ_اکبر کا
سہارا ہے فقط مجھ کو سہارا شاہ اکبر کا
سکون قلب کا ذریعہ ہے روضہ شاہ اکبر کا
جسے بھی ان سے نسبت ہے مقدر کا سکندر ہے
کہ اس کے واسطے کافی ہے صدقہ شاہ اکبر کا
غلامی آپ کے در کی شہنشاہی سے افضل ہے
غلاموں کو ملا در سے ہے ٹکڑا شاہ اکبر کا
شبیہ سرور عالم ہیں یہ سننے میں مرے آقا
دکھا دے یا خدا کیسا ہے مکھڑا شاہ اکبر کا
نوازش بوالعلا کی ہے کرم مرشد پیا کا ہے
زمانے میں جہاں دیکھو ہے شہرہ شاہ اکبر کا
معزز کیوں نہ یہ ہوگا گھرانا مصطفیٰ کا ہے
رسولؐ پاک سے ملتا ہے شجرہ شاہ اکبر کا
زمانے کے لعینوں سے بچاتے ارشدیؔ کو ہیں
کرم ہر وقت ہوتا ہے ہمیشہ شاہ اکبر کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.