کیا ہم سے پیا تکسیر بھئی کیوں درس دکھانا بھول گئے
دلچسپ معلومات
نعتیہ ٹھمری
کیا ہم سے پیا تکسیر بھئی کیوں درس دکھانا بھول گئے
جب روپ دکھا کے من کو لیو وہ پچھلا زمانہ بھول گئے
یہ برہ ا گن نے پھونک دیو سب تن جل کر راکھ بھیو
بھڑکا کے یہ پیت کی آگ سجن افسوس بجھانا بھول گئے
کیا ہم کو خبر تھی اس کی پیا، یوں پھیروگے چتون لے کے جیا
وہ سنگ کا ملنا جات رہو سپنے میں بھی آنا بھول گئے
لے اب تو سجن میں مر ہی گیا کچھ کرنی ہے کر لے میری دوا
اب پیت کا دکھڑا پیچھے پڑا تم دارو پلانا بھول گئے
اس پیت میں جو کچھ مجھ پہ بنی کیا تم سے کہوں یثرب کے دھنی
تھی آس مدینے آکے مروں تم مجھ کو بلانا بھول گئے
تورے دیس کی من کو دھن ہے لگی اب لگتا نہیں ہے ہند میں جی
دن رین اداسی رہنے لگی ہم چین کا پانا بھول گئے
کیا تم سے کہوں یا سرورِ دیں تم ہم رے بپت سنتے ہی نہیں
جب کس بل تن کا جات رہو ہم شور مچانا بھول گئے
- کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 21)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.