رقم کب ہو صفت تیری معین_الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
رقم کب ہو صفت تیری معین الدین اجمیری
وہ عالی شان ہے تیری معین الدین اجمیری
بیاں میں کیا کروں تیرا کہاں مقدور ہے میرا
وہ ذات لا مکاں تیری معین الدین اجمیری
زمین و آسماں تیرا مکین و لا مکاں تیرا
فلک پر دھوم ہے تیری معین الدین اجمیری
ترے دربار جو آئے مرادیں دل کی وہ پائے
سخی سرکار ہے تیری معین الدین اجمیری
تو ہی ہے پیر پیروں کا قطب اور غوث امیروں کا
حکومت ہند ہے تیری معین الدین اجمیری
تو قطب الدیں فریدالدیں نظام الدیں علاؤ الدیں
یہ شان پنجتن تیری معین الدین اجمیری
تو ہے ہادی ہدایت کا تو ہے والی ولایت کا
فقر میراث ہے تیری معین الدین اجمیری
وسیلہ تو گداؤں کا شہنشاہ بادشاہوں کا
دوہائی گھر بہ گھر تیری معین الدین اجمیری
تو دلوا شمسؔ کے مقصود علاؤ الدین صابر زود
حضوری میں رہوں تیری معین الدین اجمیری
- کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 15)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.