عطا خصلت کرم_گستر معین_الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
عطا خصلت کرم گستر معین الدین اجمیری
شہنشاہ گدا پرور معین الدین اجمیری
سر تسلیم کے افسر معین الدین اجمیری
رہ توحید کے رہبر معین الدین اجمیری
خودی کھو کر خدا سے مل گیا آخر خدائی میں
وہ کون اولاد پیغمبر معین الدین اجمیری
سر محشر مریدوں کو ذرا اس میں چھپا لینا
کہ رحمت ہے تری چادر معین الدین اجمیری
مئے توحید کا ہر گھونٹ میں اس نے مزہ پایا
پیا جس نے ترا لنگر معین الدین اجمیری
جسے ملتا ہے جو کچھ فیض حضرت ہی سے ملتا ہے
جہاں میں ہے جہاں پرور معین الدین اجمیری
جسے چاہا اسی کا کاملوں میں نام لکھ ڈالا
ولایت ہے ترا دفتر معین الدین اجمیری
زمیں والے تجھے مانیں فلک والے تجھے جانیں
یہ تیری دھوم ہے گھر گھر معین الدین اجمیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.