در پر بلانا اجمیر والے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
در پر بلانا اجمیر والے
روضہ دکھانا اجمیر والے
رکھنا مجھے بھی تم یاد خواجہ
بھول اب نہ جانا اجمیر والے
جز آستان والا نہیں ہے
اپنا ٹھکانا اجمیر والے
درگاہ میں اس روح رواں کا
ہو آشیانا اجمیر والے
مر کر بھی ہم سے چھوٹے گا کیوں کر
یہ آستانہ اجمیر والے
غم کی چڑھائی ہونے لگی ہے
جلدی سے آنا اجمیر والے
ہیں سب کے خواجہ سب کے والی
سب سے یگانہ اجمیر والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.