بزم میلاد سے جس شخص کو الفت ہوگی
با لیقین آپ کو بھی اس سے محبت ہوگی
آپ کے ذکر سے جس کو کہ مسرت ہوگی
دل سے مشتاق اسی شخص کی جنت ہوگی
دامن اپنا وہاں مجھے آپ عنایت کرنا
بھیڑ محشر میں بہت روز قیامت ہوگی
دوستوں غم نہیں بن جائے گی بگڑی اپنی
آپ کی جب نظر لطف و عنایت ہوگی
جذبۂ شوق دکھائے گا مدینہ کس دن
کب مجھے روضۂ اقدس کی زیارت ہوگی
خاک یثرب کی میں آنکھوں سے ملو کس وقت
رو بہ رو کب میرے وہ آیۂ رحمت ہوگی
شان اللہ اس کو نظر آئی ہوگی
جس نے دیکھی کبھی وہ ناز میں صورت ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.