سردار اہل_عرفاں سرتاج ہر ولی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شیر خدا حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
سردار اہل عرفاں سرتاج ہر ولی کا
کیا شان ہے علی کی کیا مرتبہ علی کا
جاری ہے بحر عرفاں شاہ نجف کے در پر
پینا ہو جس کو پی لے یہ جام بیخودی کا
مومن ہو خواہ کافر عالم ہو خواہ ہو زاہد
مولا ہے وہ سبھی کا یہ قول ہے نبی کا
آزاد ہو گئے ہیں وہ قید دو جہاں سے
روز ازل سے پیالہ جو پی چکے علی کا
بے باکؔ مٹ نہ جائے کیوں غوث پاک تم پر
سیرت ہے یہ نبیؐ کا انداز ہے علی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.