ضیا دیدۂ_حق_بیں ہے رخسارہ محمدؐ کا
ضیا دیدۂ حق بیں ہے رخسارہ محمدؐ کا
کہ ہے اللہ کا دیدار نظارہ محمدؐ کا
فلک پر کوئی حیراں کوئی آوارہ محمدؐ کا
فدا ایک ایک ثابت اور سیارہ محمدؐ کا
خبر تھی سب اسے اسرار ملک کبریائی کی
کہ تھا روح الامیں طفلی سے ہر کارہ محمدؐ کا
فلک کی حرکتوں سے کھل گیا ارباب عرفاں پر
کہ برسوں رہ چکا ہے عرش گہوارہ محمدؐ کا
کیا گردوں پہ ان کے شربت دیدار کا پیاسا
مسیحا بھی تھا بالتحقیق دکھیارا محمدؐ کا
اذاں ہے ثور اس سلطان دین کے کوس شاہی کا
صدا بجتا رہے پانچوں وقت نقارا محمدؐ کا
پہنچ لے گا جہاں میں جب کہ ایک ایک امتی ان کا
کہیں اس وقت ہوگا غم سے چھٹکارا محمدؐ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.