Font by Mehr Nastaliq Web

بے نشانش ہو جائے گا گلزارِ دنیا ایک دن

نا معلوم

بے نشانش ہو جائے گا گلزارِ دنیا ایک دن

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    بے نشانش ہو جائے گا گلزارِ دنیا ایک دن

    خار کا اس میں پتہ ہوگا نہ گل کا ایک دن

    رات دن جن کے جلو میں لشکر جرار تھے

    ان کو بھی جانا پڑا دنیا سے تنہا ایک دن

    ہیں کہاں فرعون یا نمرود یا شداد و عاد

    جن کو تھا اپنے خدا ہونے کا دعویٰ ایک دن

    جاؤ گے اے اہلِ نخوت خاک میں انجام کار

    سرکشی کرتے ہو کیا دیکھو گے نیچا ایک دن

    سیچ پر پھولوں کی غافل تو پڑا سوتا ہے کیا

    خاک کا ہوگا ترے نیچے بچھونا ایک دن

    پیرہن میں عطرِ گل مل کر نہ اترا اس قدر

    خاک مرقد کھینچ لے گی عطر تیرا ایک دن

    چہچہے بھولے گی بلبل رنگِ گل اڑ جائے گا

    گلستانِ دہر میں آئے گا ایسا ایک دن

    راستوں میں اب وہی سر کھا رہے ہیں ٹھوکریں

    جلوہ افگن جن کے اوپر تاج زر تھا ایک دن

    جس طرح پہلوں کے قصے رات دن سنتا ہے تو

    یوں ہی رہ جائے گا تیرا بھی فسانہ ایک دن

    آج کر لے رکھ نہ کل پر آج کا جو کام ہے

    یاد رکھ غافل کہ تو بیکار ہوگا ایک دن

    مانگیے روزِ قیامت کی درازی سے پناہ

    کیا قیامت ہے کہ ہے لاکھوں برس کا ایک دن

    آخرش دارِ فنا سے بس کو جانا ہے ظہورؔ

    یوں ہی طے ہو جائے گا دنیا کا قصہ ایک دن

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے