شاہ_مدینہ میری بگڑی بنا دو شاہ_مدینہ میری بگڑی بنا دو
غریبوں کا سہارا یا محمدؐ مصطفیٰ تم ہو
خدا کے دل ربا ہو بے کسوں کا آسرا تم ہو
کالی کملیا والے آقا غم سے مجھے چھڑا دو میری بگڑی بنا دو
شاہ مدینہ میری بگڑی بنا دو شاہ مدینہ میری بگڑی بنا دو
غریبوں کی دنیا سجائی ہے تم نے
ہزاروں کی بگڑی بنائی ہے تم نے
سنے کون ایسے میں روداد میری
خدا کے لیے سن لو فریاد میری
مصیبت کا ہر سو ہے طوفان آقا
ہو مشکل میری اب تو آسان آقا
نہ ڈوبے کہیں میرے دل کا سفینہ
کرم ہو کرم ہو تاجدار مدینہ
مولیٰ علی کا واسطہ میرا بیڑا پار لگا دو
ملے غوث الاعظم و خواجہ کا صدقہ
ملے مجھ کو لاہوری داتا کا صدقہ
تمہیں واسطہ بابا غازی کے در کا
تمہیں واسطہ گنج شکر کے در کا
کرم شاہ بٹھائی کے صدقے میں کر دو
قلندر کے صدقے میں جھولی کو بھر دو
فاطمہ زہرا کے صدقے میں دل کی کلی کھلا دو
شاہ مدینہ میری بگڑی بنا دو شاہ مدینہ میری بگڑی بنا دو
تمہیں واسطہ مولیٰ خیبر شکن کا
تمہیں واسطہ ہے حسین و حسن کا
مصیبت کے ماروں کا تم ہو سہارا
سنو بے کسوں کا فسانہ خدا را
تمہارے کرم کے سوالی ہیں ہر سو
کوئی غم زدہ با بہا دی ہے آنسو
ماں سے جو بچھڑے ہیں اپنی ماں سے ملا دو
شاہ مدینہ میری بگڑی بنا دو شاہ مدینہ میری بگڑی بنا دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.