طیبہ کے جانے والے جا کر بڑے ادب سے
طیبہ کے جانے والے جا کر بڑے ادب سے
میرا بھی قصۂ غم کہنا شہ عرب سے
کہنا کہ شاہ عالم اک رنج و غم کا مارا
دونوں جہاں میں اس کا ہیں آپ ہی سہارا
حالات پر الم سے ہر دم گزر رہا ہے
اور کانپتے لبوں سے فریاد کر رہا ہے
سینے میں ہے اندھیرا دل ہے سیاہ خانہ
یہ سب میری حقیقت سرکار و الہ کو سنانا
کہنا میرے نبی سے محروم ہوں خوشی سے
سر پر اک ابر غم ہے اشکوں سے آنکھ نم ہے
پامال زندگی ہوں سرکار امتی ہوں
امت کے رہنما ہو کچھ عرض حال سن لو
فریاد کر رہا ہوں میں دل فگار کب سے
میرا بھی قصۂ غم کہنا شہ عرب سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.