اعمال کو لے کر شرمسار کھڑے ہیں
بس اتنی تسلی ہے کہ سرکار کھڑے ہیں
سرکار کی آنکھوں سے چھلکتی ہے محبت
وہ جانتے ہیں کیوں یہ گناہ گار کھڑے ہیں
اب کھول دو در ان کے لیے خلد بریں کا
یہ سب تو میری آل کے حب دار کھڑے ہیں
کیا نامۂ اعمال کوئی دیکھے گا ان کا
جو آپ کی زلفوں میں گرفتار کھڑے ہیں
آقا ہیں ہمارے تو فکر کیوں اقبالؔ
غم کیسے رہیں سامنے غمخوار کھڑے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.