Font by Mehr Nastaliq Web

شفاعت کا تاج مکمل ہے سر پر

عروج قادری

شفاعت کا تاج مکمل ہے سر پر

عروج قادری

MORE BYعروج قادری

    شفاعت کا تاج مکمل ہے سر پر

    سلام آپ پر اے شافع روز محشر

    سلام آپ پر اے نبی مکرم!

    سلام آپ پر اے رسول مطہر

    سلام آپ پر چارہ ساز غریباں

    فقیروں کے مونس غریبوں کے یاورؔ

    جمال محمد سے پھیلا اجالا

    سلام آپ پر اے سراپا منور

    مدینے کی گلیا تھیں خوشبو سے مہکی

    سلام آپ پر اے معنبر معطر

    امیروں، غریبوں، فقیروں کے آقا

    سلام آپ پر کہے دونوں عالم کے سرور

    حبیب خدا وجہہ تخلیق عالم

    سلام آپ پر صاحب حوض کوثر

    میں ہرگز نہیں منہ دکھانے کے لائق

    کرم آپ کا کھینچ لایا یہاں پر

    وہ رحمت جو ہے عام دنیا کی خاطر

    پکڑ کر وہی مجھکو لائی یہاں پر

    ادھر دیکھیے رحمت دین و دنیا

    میں نامد ہوں اپنے گناہوں کے اوپر

    ڈھلکتے ہیں آنسو مری چشم تر سے

    نظر اک تلطف کی اے مہر گستر

    بہت دور سے چل کر آیا ہوں آقا

    نگاہ کرم کیجیے میرے اوپر

    طفیل ابو بکر و فاروق مجھ کو

    دکھا دیجیے اپنا روئے منور

    یہ آنکھوں سے کیسی جھڑی لگ رہی ہے

    یہ کس کی محبت ہے سینے کے اندر

    تفتح آیا جرح قلبی تفتح

    تنثر آیا درّ معی تنثر!

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 125)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے