وہ جس کے دل پر تیری بندہ_پروری ہو جائے
وہ جس کے دل پر تیری بندہ پروری ہو جائے
سیاہ کار خدا کی قسم ولی ہو جائے
یہ آرزو ہے کہ معراج زندگی ہو جائے
غلام کی در آقا پہ حاضری ہو جائے
تمہارے دست عنایت سے اے مرے وارث
عطا کی مجھے تو محبت کی زندگی ہو جائے
دم آخر تیرے در پہ جبیں ہو جائے
قبول کاش تمنائے زندگی ہو جائے
تجلیات الٰہی سے اے مرے آقا
سیاہ خانۂ ہستی میں روشنی ہو جائے
خدا کے واسطے اپنا جمال دکھلا دو
جو تم کو دیکھ لے بے شک وہ جنتی ہو جائے
حسن حسین کا دیتا ہوں واسطہ تم کو
مرے بھی حال پہ اب بندہ پروری ہو جائے
خدا کرے مرے وارث وہ دن بھی آئے کبھی
نثار آپ پہ اعجازؔ وارثی ہو جائے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 172)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.