Font by Mehr Nastaliq Web

ہے نگاهِ شوق کا مرکز ترا بابِ کرم

وہاب عادل

ہے نگاهِ شوق کا مرکز ترا بابِ کرم

وہاب عادل

MORE BYوہاب عادل

    ہے نگاهِ شوق کا مرکز ترا بابِ کرم

    ٹھہرتا ہے ہر نظر کا کارواں تیرے حضور

    ترا کوچہ ہے سبھی کے واسطے دارالسلام

    ہر شکستہ دل کو ملتی ہے اماں تیرے حضور

    کھول کر کھڑکی تیرے دربار کو تکتا رہوں

    کاش مل جائے مدینے میں مکان تیرے حضور

    ہے سکوں کتنا تیری دیوار کے سائے تلے

    بھول جاتے ہیں غم سود و زیاں تیرے حضور

    کچھ نہیں دامن میں عادلؔ کے ندامت کے سوا

    پیش ہے یہ آج تیرا نعت خواں تیرے حضور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے