نزول رحمت حق ہے چلے ہاں دور پیمانہ
نزول رحمت حق ہے چلے ہاں دور پیمانہ
گھٹا چھائی کھلا ہے ساقی کوثر کا میخانہ
ادھر پائے نگاہ شوق میں لغزش ہوئی پیدا
ادھر جنبش میں آیا وہ حریم ناز جانانہ
یہ کس کا جلوۂ رنگیں ہے رقصاں آج کعبہ میں
کہ ہر ذرۂ زمیں کا ہو رہا ہے عرش کا شانہ
ولی حق وصی مصطفیٰ کی آمد آمد ہے
متاع دو جہاں جس کی محبت کا ہے بیعانہ
کسی کے آستاں کی جبہ سائی تو نہ چھوٹے گی
حرم چھٹ جائے مجھ سے اس میں یا چھٹ جائے میخانہ
تصدق وارثیؔ سو جان سے اس نام نامی پر
کہ ظلمت خانۂ دل جس کے دم سے ہے خداخانہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 297)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.