Font by Mehr Nastaliq Web

کم نصیبوں کو عجب عالی مقدر کر دیا

واحد نظام آبادی

کم نصیبوں کو عجب عالی مقدر کر دیا

واحد نظام آبادی

MORE BYواحد نظام آبادی

    کم نصیبوں کو عجب عالی مقدر کر دیا

    آپ نے بے قدر قطروں کو سمندر کر دیا

    اللہ اللہ اک نظر کیا آپ کی ان پر پڑی

    آپ نے تو سنگ ریزوں کو بھی گوہر کر دیا

    ان پہ قرباں جاؤں کیسی ہوگی خوشبوئے بدن

    ذہن و دل کو جب تصور نے معطر کر دیا

    دیکھتے ہی دیکھتے سب غم کے بادل چھٹ گئے

    سارا عالم آپ نے خوشیوں کا منظر کر دیا

    فرقِ رنگ و نسل ان میں تھا معاذاللہ عجب

    آپ نے آکر ہر اک انساں برابر کر دیا

    خواہشوں کی تھی پرستش عام لیکن آپ نے

    بندگانِ رب کو بس رب کا گدا گر کر دیا

    کیسا ان کا لطف ہے بس ان سے نسبت کے طفیل

    نعت گوئی نے تو واحدؔ کو سخنور کر دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے