ہے میرے خواجہ کی ہر ایک ادا ادائے_رسول
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ہے میرے خواجہ کی ہر ایک ادا ادائے رسول
یہی ہیں آل نبی اور یہی عطائے رسول
کروں میں کیسے بیاں مدحت عطائے رسول
لبوں سے کیسے ادا ہو سکے ثنائے رسولؐ
دیار خواجہ پہ ملتا ہے فیض پنجتنی
در معین پہ حاصل ہے وہ دعائے رسول
عطا ملی ہے وہ بادشاہ میاں کو خواجہ سے
کہ جیسے خواجہ کو کہتے ہیں سب عطائے رسول
بھنور میں کشتیٔ اسلام کیسے آئے گی
کہ جس کا خواجہ ہو ملاح اور ترائے رسول
عطا مجھے بھی کرو عزم و وجاہتؔ خواجہ
غلام آپ کے در کا ہوں اور گدائے رسول
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 46)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.