Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہرے جھنڈے کے شہزادے جی میرے پیر دستگیر

وقارالدین قادری

ہرے جھنڈے کے شہزادے جی میرے پیر دستگیر

وقارالدین قادری

MORE BYوقارالدین قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق) نوٹ : دکن میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقعوں پر گیت گائے جاتے ہیں، ان میں وہ گیت بھی لازماً ہوتے ہیں جو ایک طرح سے حضرت علی مرتضیٰ اور حضرت فاطمہ زہرا کی منقبت کہے جا سکتے ہیں، گیتوں میں ان بزرگوں کے نام لیے بغیر آگے بڑھتے ہی نہیں لیکن بعض گیتوں میں بزرگوں کے مراتب سے غفلت برتی گئی تھی، عورتوں کے ذہن کو درست کرنے کی خاطر یہ گیت لکھا گیا تھا، اس گیت کو قوالی میں قاضی سید حامد علی تنویرؔ نے کریم بابو اور محبوب بخش کے بیٹے سے پڑھوایا، اس کے بعد کہا کہ "اجی قوالی میں پڑھوا دیا اور قوالی میں دیکھو اس کی کیفیت" حضرت نجم الدین گیلانی جب حیدرآباد تشریف لاتے تو فرمائش کر کے اس گیت کو سنتے۔

    ہرے جھنڈے کے شہزادے جی میرے پیر دستگیر

    ہرے جھنڈے کے شہزادے جی میرے پیر دستگیر

    مورے آنگن آئے من کی مراد لائے

    صدقے جاؤں تمہارے جی میرے پیر دستگیر

    دادا حسن تمہارے نانا حسین تمہارے

    بڑے گھرانے ہارے جی میرے پیر دستگیر

    نبی کی آنکھ کے تارے علی کے راج دلارے

    حضرت بی بی کے پیارے جی میرے پیر دستگیر

    اللہ کی بارگہہ سے میری مراد لاؤ

    دربار جانے ہارے جی میرے پیر دستگیر

    مشکل وقار کی آسان کرو یا پیر

    لاکھوں کو پار اتارے جی میرے پیر دستگیر

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے