حضور ہی کے کرم سے بنی ہے بات مری
حضور ہی کے کرم سے بنی ہے بات مری
حضور پر ہو فدا ساری کائنات مری
انہیں کی یاد میں رو رو کے دن گزارا ہے
انہی کے ذکر سے روشن ہوئی ہے رات مری
حضور ہی کا تصور میری عبادت ہے
حضور کے ہی وسیلے سے ہے نجات مری
درِ حبیب سے ہستی کو مل گیا عنواں
وگرنہ کون ہوں میں اور کیا ہے ذات مری
نکل رہے ہیں جو یادِ رسول میں آنسو
یہی درود مرا ہے یہی صلوٰۃ مری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.