عروس_ہستی پہ یک_بارگی شباب آیا
عروس ہستی پہ یک بارگی شباب آیا
ولادت شہ بطحا سے انقلاب آیا
درود پاک کی برکت سے غم ہوئے کافور
مسرتوں کا مرے ہاتھ میں گلاب آیا
ہمیشہ خیر کی لب پر رہے دعا جاری
قدم نہ بھٹکے زمانہ بڑا خراب آیا
جو نا مراد گیا مصطفیٰ کے روضے پر
وہ بامراد ہوا ہو کے فیضیاب آیا
کھلانے غنچئہ نو خیز باغ ہستی کا
حضور آپؐ کے لطف و کرم کا آب آیا
سکوں نواز ہوئی یاد سرور عالم
درون قلب و جگر جب بھی اضطراب آیا
نقوش جہل و خرافات مٹ گئے یکسر
حرا کے غار میں جب علم کا نصاب آیا
سخن کے شہر میں پھیلی ہے روشنی واصفؔ
اس آب و تاب سے مدحت کا آفتاب آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.