حق رسا حق آشنا رشک_جہاں امجھر میں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان سیدنا پاک حضرت محمد قادری (اورنگ آباد۔بہار)
حق رسا حق آشنا رشک جہاں امجھر میں ہے
وارث علم شہ کون و مکاں امجھر میں ہے
جس کی نکہت سے مشام سنیت ہے عطر بیز
وہ سیادت کا گل عنبر فشاں امجھر میں ہے
آؤ دیکھو رہروان راہ عرفان و سلوک
حضرتِ غوث الوریٰ کا اک نشاں امجھر میں ہے
ہر طرف اترا ہوا ہے خوشبؤوں کا قافلہ
روح پرور دل نشیں دل کش سماں امجھر میں ہے
واقف کرب درون مفلس و مفلوک حال
چارہ ساز و حامیان بے اماں امجھر میں ہے
ساٸلین دہر کا ہے جس جگہ جم غفیر
معدن لطف و عطا وہ آستاں امجھر میں ہے
جس کے اک نکتے میں ہے آباد حکمت کا جہاں
وہ علوم و فضل کا کوہ گراں امجھر میں ہے
ناشر پیغام محبوب خدائے لم یزل
عامل فرمان شاہ مرسلاں امجھر میں ہے
کانپ اٹھتا ہے یہ سن کر حزب اعدا کا وجود
بہر گستاخ نبی تیر و سناں امجھر میں ہے
جن کو کہتا ہے جہاں واصفؔ محمد قادری
خاک کے نیچے وہ رشک آسماں امجھر میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.