Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بگڑی ہوئی میری قسمت کی ہر بات بدلنے والی ہے

واصف القادری نانپاروی

بگڑی ہوئی میری قسمت کی ہر بات بدلنے والی ہے

واصف القادری نانپاروی

MORE BYواصف القادری نانپاروی

    بگڑی ہوئی میری قسمت کی ہر بات بدلنے والی ہے

    ٹھہرے ہوئے آنسو کہتے ہیں برسات بدلنے والی ہے

    والشمس کے روئے تاباں سے واللّیل کی زلفِ پیچاں سے

    یہ صبح بدلنے والی ہے یہ رات بدلنے والی ہے

    بہتے ہوئے آنسو کچھ کم ہیں آہوں کے شرر بھی مدّھم ہیں

    کچھ اور غمِ دل تیرے لئے سوغات بدلنے والی ہے

    سرکار ہمیں بلوائیں گے ہم ہند سے طیبہ جائیں گے

    اے حسنِ تجسس اب راہِ ظلمات بدلنے والی ہے

    تکمیلِ محبت ہونی ہےاک حسنِ مجسّم کے در سے

    اے جوشِ جنوں اب تصویرِ جذبات بدلنے والی ہے

    آتے ہیں مدینے کے جھونکے پیغامِ مسّرت لےلے کر

    ناکامِ کرم یہ تعمیرِ صدمات بدلنے والی ہے

    دیکھیں گے مدینہ دیکھیں گے مرنے کے لیے ہم تڑپیں گے

    کچھ دیر نہیں اب تشکیلِ جذبات بدلنے والی ہے

    دنیائے محبّت میں واصفؔ ہر ایک طرف ہے سنّاٹا

    اب دل کو یقیں ہے تشکیلِ جذبات بدلنے والی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے