Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پائے حق کو پائے جب اسرار_شیخ

وطن حیدرآبادی

پائے حق کو پائے جب اسرار_شیخ

وطن حیدرآبادی

MORE BYوطن حیدرآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت اکبر علی شاہ چشتی رحمۃ اللہ علیہ

    پائے حق کو پائے جب اسرار شیخ

    دیکھے حق کو دیکھے جب دیدار شیخ

    حق سے باتیں کر لو موسیٰ کی طرح

    گوش دل سے گر سنو گفتار شیخ

    جب تلک تار نفس ستار ہے

    ٹوٹنے پائے نہ مجھ سے تار شیخ

    عرش پر رہنے کی ہے کس کو ہوس

    بس ہے مجھ کو سایۂ دیوار شیخ

    اہل جنت کو جناں ہو خار تن

    دیکھ لیں گر نزہت گلزار شیخ

    نام ہے بندوں میں گو اکبر علی

    ہیں نشان حق مگر آثار شیخ

    حشر کا سودا ہوا کرتا ہے یاں

    اے وطنؔ سرگرم ہے بازار شیخ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے