ہے دل کو مرے شوق فراوان مدینہ
ہے دل کو مرے شوق فراوان مدینہ
پورا اسے کردیجئے سلطان مدینہ
بس اس کے سوا اور تمنا نہیں کوئی
ہو جاؤں نثار سروسامان مدینہ
رضواں بھی نہ کیول رشک کرے بخت پہ ان کے
احباب جنہیں کہتے ہیں دربان مدینہ
کس واسطے خواہش ہو مجھے باغ جناں کی
آنکھوں میں سما پایا ہے گلستانِ مدینہ
وہ گلشن فردوس کی حسرت نہیں کرتے
مرغوب ہے دل سے جنہیں بستان مدینہ
قسمت کی رسائی نے جو پہنچا دیا مجھ کو
ہو جاؤں گا سوجان سے قربان مدینہ
وشنوؔ احد واحمد مرسل میں نہیں فرق
ہیں شاہ دوعالم یہ سرکار مدینہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 327)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.