یا_نبیؐ نور ہو تم جلوۂ_یزداں کی قسم
یا نبیؐ نور ہو تم جلوۂ یزداں کی قسم
جیسے تم ہو نہیں ایسا کوئی ایماں کی قسم
مرتبہ حق سے کسی اور کو ایسا نہ ملا
تاج خسرو کی قسم تخت سلیماں کی قسم
دونوں عالم میں نہیں کوئی بھی تم جیسا حسیں
ماہ تاباں کی قسم مہر درخشاں کی قسم
یا محمد تیری صورت ہے خدا کی صورت
دین و ایماں کی قسم آیت قرآں کی قسم
جس نے دیکھا میری سرکار کو دیوانہ ہوا
حسن یوسف کی قسم جلوۂ جاناں کی قسم
آسمانوں سے بھی افضل ہے مدینے کی زمیں
عرش بریں کی قسم جنت رضواں کی قسم
لوگ بنتے ہیں ولی ان کی غلامی سے فناؔ
غوث اعظم کی قسم ہند کے سلطاں کی قسم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.