یا الٰہی حوصلہ کتنا غضب زینب میں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت زینب بنت علی (دمشق - شام)
یا الٰہی حوصلہ کتنا غضب زینب میں ہے
جذبۂ ایثار و قربانی عجب زینب میں ہے
آگے آگے بھائی کا سر پیچھے پیچھے آپ ہیں
بھائی سے اپنے محبت کیا غضب زینب میں ہے
اپنے بیٹوں کو سجا کر بھیجا ہے خود جنگ میں
جذبۂ ایثار و قربانی عجب زینب میں ہے
بھائی بیٹے اور بھتیجے سب کیے تجھ پر نثار
یا الٰہی حوصلہ کتنا عجب زینب میں ہے
سر کی چادر چھنتے ہی بالوں سے پردہ کر لیا
پردہ داری کتنی اعلیٰ کیا غضب زینب میں ہے
حوصلہ پر آپ کے قربان ہے سارا جہاں
صبر کی منزل پہ آصفؔ شکر رب زینب میں ہے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 249)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.