یا شاہ_شرف_احمد یحیائے_منیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان مخدوم الملک حضرت شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری (بہار شریف-نالندہ)
برتر ہے مری فکر سے وہ ذات ہے تیری
کرتا ہوں ادب سے تری خدمت میں دلیری
دروازے کا تیرے ہوں گدا بھیک دے میری
محروم نہ کر میری تو ہے سال کی پھیری
یا شاہ شرف احمد یحیائے منیری
دروازے پہ تیرے جو کوئی عجز سے آوے
البتہ یقیں ہے کہ وہ محروم نہ جاوے
قسمت میں اگر اس کے نہ ہو تو بھی وہ پاوے
تو وہ ہے کہ تقدیر کے لکھے کو بناوے
یا شاہ شرف احمد یحیائے منیری
اب حال پہ میرے بھی ہو اے شاہ ترحم
ہے جوش خاطر سے مرے دل پہ تلاطم
جو عقل مری ہو گئی اب سر بہ سر ہی غم
پھر تجھ سے سوا جاں کروں میں کس سے تکلم
یا شاہ شرف احمد یحیائے منیری
کونین کی لذت تو مجھے بخش خداوند
اس درد و مصیبت میں رہوں تاکہ تو تا چند
ہے حرص و ہوا کا یہ مرا دل تو نظر بند
ہے بے خبری بے خبری مجھ میں خداوند
یا شاہ شرف احمد یحیائے منیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.