Sufinama

کسی نے پوچھا اگر کون ہیں خدا والے

یادگار شاہ وارثی

کسی نے پوچھا اگر کون ہیں خدا والے

یادگار شاہ وارثی

MORE BYیادگار شاہ وارثی

    کسی نے پوچھا اگر کون ہیں خدا والے

    زباں پہ آیا مری وہ ہیں کر بلا والے

    زمانہ جن کی گدائی پہ ناز کرتا ہے

    وہی ہیں فخرِ زمن آلِ فاطمہ والے

    کرشمہ سازیاں ان کی نظر کی مت پوچھو

    نگاہ پڑتے ہی حر ہو گئے خدا والے

    پکارا جب بھی سکینہ کا واسطہ دیکر

    مدد کو آگئے غازی وہ مرتضیٰ والے

    یہیں پہ بنتی ہے بگڑی ہوئی زمانے کی

    یہی ہیں وارثِ ارثِ علی عطا والے

    انہی کی شان ہے لولاک و انما یاسیں

    یہی ہیں وارثِ حسنین مصطفیٰ والے

    تمہارے در کے فقیروں کو کہتی ہے دنیا

    یہی ہیں جادۂ تسلیم اور رضا والے

    تمہاری یاد سے ہے یادگارؔ کی ہستی

    سفیرِ عشق و ولا، نورِ کبریا والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے