حاصل ہے جس کو دولتِ الفت امیر کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان امیرالمؤمنین حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم (نجف-عراق)
حاصل ہے جس کو دولتِ الفت امیر کی
رحمت ہے صرف اس پہ ہی رب قدیر کی
باندھے ہیں ہاتھ سر کو جھکائے ہیں تاجور
شوکت تو دیکھ باب علی کے فقیر کی
در وا ہوا ہے خانۂ کعبہ میں یا کہ پھر
قسمت کھلی ہے خانۂ رب قدیر کی
کس میں بے تاب مد مقابل علی کے آئے
ہے کس میں خوبی آپ کے عشر عشیر کی
پکڑے مدام دامن آلِ على رہو
تعلیم ہے یہی مرے پیران پیر کی
مولا علی کا ہاتھ یداللہ ہے دوستو
مشہور ہے صفت یہ مرے دستگیر کی
تا اور ہو نشہ مجھے عشقِ امیر کا
پیتا ہوں مئے اسی لیے خم غدیر کی
خاک فرازؔ خاک ره بو تراب ہے
ٹھوکر میں شان کیوں نہ ہو تاج و سریر کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.