نبی آپ پر سے فدا جان_و_مال
نبی آپ پر سے فدا جان و مال
یہ گھر بار سارا یہ اہل و عیال
رسیلی وہ آنکھیں وہ زلف سیاہ
وہ نورانی چہرہ وہ حسن و جمال
وہ ابرو خمیدہ جبین بلند
فدا جن پہ ہوتے تھے بدر و ہلال
کبھی مسکرا کر ادھر دیکھ لو
کہ قسمت کا کھل جائے سب میرے جال
مجھے کوئی پہنچا دے سرکار تک
دعا دے گا اس کو مرا بال بال
کہاں سے کہاں عشق پہنچا گیا
کہاں تھے اویس اور سلماں بلال
بس اب زہد و تقوے کو رہنے بھی دو
مرو عشق حضرت میں یہ ہے کمال
نہ آرام شب کو نہ دن کو قرار
ہوا ہجر میں اب تو جینا محال
میں قدموں سے ہوں دور سرکار کے
مجھے سب سے بڑھ کر یہی ہے ملال
قیامت میں حاذقؔ کو بھولیں نہ آپ
رہے اس گنہ گار کا بھی خیال
- کتاب : انوارِ غیب (Pg. 32)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.