Font by Mehr Nastaliq Web

رسول اللہ کہتے ہیں مرا ذمہ شفاعت کا

یحییٰ حسین پاشا

رسول اللہ کہتے ہیں مرا ذمہ شفاعت کا

یحییٰ حسین پاشا

رسول اللہ کہتے ہیں مرا ذمہ شفاعت کا

مقدر اس کو کہتے ہیں گنہ گاران امت کا

مبارک زاہدو بہرہ تمہیں اپنی عبادت کا

بھروسہ ہے گنہگاروں کو حضرت کی شفاعت کا

یہی ہے آرزو دل کی ترے قدموں پہ دم نکلے

رہے آنکھوں میں نقشہ مرتے دم بس تیری صورت کا

جسے جلوت میں خلوت ہے جسے خلوت میں جلوت ہے

مزہ ہر وقت کثرت میں اسے آتا ہے وحدت کا

کیا پابندئی اسباب نے محتاج اے حاذقؔ

جو مستغنی عن الکل ہو مزا پائے حکومت کا

مأخذ :
  • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 19)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے